’روہنگیا سے متعلق ویڈیو کی وجہ سے تاج واپس لیا گیا‘
تصویر کے کاپی رائٹTrendsetter
برما کی ملکہ حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست رخائن میں جاری تشدد پر ویڈیو پیغام کی وجہ سے انھیں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم انھیں اس کا کوئی ملال نہیں۔
شیو این سی نے گذشتہ ہفتے ایک آن لائن ویڈیو پوسٹ کی تھی اور روہنگیا شدت پسندوں پر بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔
19 سالہ شیو این سی سے مِس گرینڈ میانمار کا تاج اتوار کو واپس لے لیا گیا۔ منتظمین نے مذکورہ ویڈیو کا ذکر تو نہیں کیا لیکن یہ کہا کہ شیو نے معاہدے کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کا رویہ ایک رول ماڈل جیسا نہیں تھا۔
لیکن شیو نے اس کے دو دن کے بعد اعزاز چھینے جانے کی وجہ اپنی ویڈیو کو قرار دیا ہے۔
ان کے فیس بک پیج پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ہاں شیو این سی نے دہشت کی حکمرانی کے بارے میں ویڈیو بنائی جسے ارسا شدت پسندوں نے ریاست رخائن میں پھیلایا ہے‘۔
'وہ اس ملک کے شہری کے طور پر اپنا فرض سمجھتی ہیں کہ اپنی شہرت کو اپنی قوم کے لیے سچ بولنے کے لیے استعمال کریں‘۔
تصویر کے کاپی رائٹREUTERS
ان کی ویڈیو میں میانمار کی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کا ذکر نہیں کیا گیا۔ فوج جس پر نسلی تشدد کا الزام ہے کا کہنا ہے کہ وہ صرف ارسا شدت پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
حالیہ تشدد کا آغاز 25 اگست سے ہوا تھا جب ارسا شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا اور یہی فوج کی جانب سے کریک ڈاؤن کی وجہ بنا۔
اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ روہنگیا بنگلہ دیش نقل مکانی کر چکے ہیں۔
رخائن میں رہنے والی دیگر اقلیتیں جن میں ہندو بھی شامل ہیں اس تشدد سے متاثر ہوئے ہیں۔
تاہم نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی اور فوج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر استحصال کے دعوؤں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی آبادی بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
Get link
Facebook
X
Pinterest
Email
Other Apps
Comments
Popular posts from this blog
’برطانوی ماڈل کو مشرق وسطی میں سیکس کے لیے فروخت کیا جانا تھا‘ Image caption مس ایلنگ کو مبینہ طور پر 'بلیک ڈیتھ' کہلانے والے گینگ نے اغوا کر لیا تھا اٹلی میں مبینہ طور پر ایک گینگ کے ہاتھوں اغوا ہونے والی برطانوی ماڈل کو کہا گیا تھا کہ انہیں مشرق وسطی میں ’سیکس‘ کے لیے فروخت کیا جائے گا۔ یہ بات ان کے وکیل فرانسسکو پیسچی نے میڈیا کو بتائی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ 20 سالہ کلوئی ایلنگ کو مبینہ طور پر ’بلیک ڈیتھ‘ کہلانے والے گینگ نے اغوا کر لیا تھا۔ اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص انھیں خود برطانوی سفارتخانے لے گیا تھا اور اس طرح ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا۔ 'چھ ماہ تک ہر روز وہ میرا ریپ کرتا رہا‘ جنسی غلام بنائی جانے والی خواتین کی ’پہلی‘ ویڈیو کلوئی ایلنگ ایک فوٹو شوٹ کے لیے میلان گئی تھیں جہاں انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اطالوی پولیس نے بتایا کہ مس ایلنگ پر دو افراد نے حملہ کیا تھا اور اس کے بعد انھیں کیٹامائن کے ذریعے بیہوش کر کے اغوا ...
کیا فحش فلمیں صحت کے لیے مضر ہیں کچھ باتیں آفاقی ہوتی ہیں۔ لیکن جب تک دنیا بھر کے لوگ مختلف زبانیں بولتے رہیں گے، مختلف انواع کے کھانے کھاتے رہیں گے اور یہاں تک کے جذبات بھی مختلف قسم کے محسوس کرتے رہیں گے، فحش فلمیں دیکھتے رہیں گے۔ باوجود اس کے کہ فحش مواد کو اتنا زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے پھر بھی معاشرے کی برائیوں کے لیے اسے ہی مورد الزام ٹھرایا جاتا ہے۔ ایک امریکی ریاست نے تو فحش مواد کو صحت عامہ کےلیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ انٹرنیٹ کی دستیابی اور جدید قسم کے کیمروں کی فراہمی کی وجہ سے فحش مواد کی نوعیت بدل چکی ہے۔ اب اس کے موضوعات اور ان کی گہرائی میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مثال کے طور پر ورچوؤل ریالٹی (مجازی حقیقت) ہی کو لے لیجیے۔ اسی برس کے آغاز میں برطانیہ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے ریسرچرز نے بتایا کہ ورچوؤل ریلیٹی کی وجہ سے اب فحش مواد دیکھنے والا صرف اُسے علحیدہ سامع کے طور پر دیکھ ہی نہیں رہا ہوتا ہے بلکہ وہ خود اس کا مرکزی کردار بھی بن جاتا ہے۔ انھوں نے انتباہ کیا کہ اس بات ک...
کیا لکڑی کے گودے سے کاروں کو ہلکا اور زیادہ مؤثر بنایا جا سکتا ہے؟ تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES Image caption جاپان میں ہی ایسی پلاسٹک تیار کرنے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جو شدید درجہ حرارت کو برداشت کر سکے مستقبل کی گاڑیوں کے پرزہ جات حیران کن مواد سے بنائے جاسکیں گے یعنی لکڑی۔ جاپان میں تحقیق کار لکڑی سے ایک ایسا مضبوط مواد بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو 10 سال کے دوران گاڑی میں سٹیل کے پرزہ جات کی جگہ لے سکے۔ جاپان میں ہی ایسی پلاسٹک تیار کرنے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جو شدید درجہ حرارت کو برداشت کر سکے اور انجن کے اندر دھات کے پرزوں کی جگہ استعمال ہو سکے۔ 2025 سے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کار چور جیمرز کا استعمال کر سکتے ہیں یہ تمام تجربات اس وسیع صنعت کا حصہ ہیں جو گاڑیوں کو ہلکا بنانا چاہتی ہے۔ تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES Image caption پتلی گاڑیاں کم ایندھن استعمال کرتی ہیں آئی ایچ ایس مارکٹ کے پرنسپل آٹوموٹیو کومپو ننٹ انالسٹ پائلو مرٹینو کا کہنا ہے کہ ’گاڑیوں کا وزن ممکنہ حد تک کم کرنے کی جلدی پڑی ہوئی ہے، خصوصاً وہ گاڑیاں جو زیادہ آلودگی ...
Comments
Post a Comment